سندھ حکومت کی جانب سے گاڑیوں پر ٹیکس سے متعلق نیا حکم نامہ جاری
ویب ڈیسک
منگل, ۲۵ جنوری ۲۰۲۲
شیئر کریں
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے گاڑیوں پر ٹیکسوں سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کی جانب سے گاڑیوں پر ٹیکسوں سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، گاڑیوں پر ٹیکس سے متعلق نیا حکم نامہ جاری ہوا ہے، اور صوبائی محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن نے گاڑیوں پر ٹیکسوں کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق 1 ہزار سی سی گاڑی پر 1 لاکھ روپے ٹیکس نافذ کردیا گیا ہے، 2 ہزار سی سی گاڑی پر 2 لاکھ روپے ٹیکس دینا ہوگا، جب کہ 2 ہزار سی سی سے زائد والی گاڑیوں پر 4 لاکھ روپے ٹیکس دینا ہوگا۔