میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہاجر کلچر ڈے، تاریخ انسانی کی عظیم ہجرت یاد کرنے کا دن ہے، خالدمقبول صدیقی

مہاجر کلچر ڈے، تاریخ انسانی کی عظیم ہجرت یاد کرنے کا دن ہے، خالدمقبول صدیقی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۴ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ومہاجر یو تھ موونٹ کی جانب سے ایام مہاجر ثقافت و مہاجر کلچر ڈے کے سلسلے میں عائشہ منزل سے لیکر نمائش چورنگی تک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ٹاونز سے ریلیاں آئیں، ریلی میں حق پرست عوام مائیں بہنوں نوجوانوں بزرگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ریلی کے اختتام میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگانزیشن کو خراج تحسین کے مہاجر ثقافت کے دن کو زندہ کیا،آج مہاجر قومیت و ثقافت کی نمائندگی کا دن ہی نہیں بلکہ پاکستان کی ثقافت کی عکاسی کیلئے یہاں جمع ہوئے ہیں ،ایم کیوایم پاکستان محبت کا پیغام لیکر مہاجر کلچر ڈے منارہی ہے ،آج کا دن تاریخ انسانی کی عظیم ہجرت کا یاد کرنے کا دن بھی ہے ،ایم کیوایم اگلے سال بھرپور طریقے سے مہاجر کلچر ڈے منائے گی۔اس موقع پر گورنر سندھ نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کے کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے مجھ کو گورنر سندھ کے منصب پر تجویز کیا ،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے اہل کراچی اور سندھ کی خدمت کیلئے مجھ کو مامور کیا ہے ،اہل کراچی کو اب بجلی پانی سے محروم کیا جارہا ہے ،اہل کراچی کو جلد تمام محرومیوں سے چھٹکارا دلانا ہے ،مجھ کو کراچی کا بیٹا اور مہاجر ہونے پر فخر ہے ہم سب مل کر کراچی اور پاکستان کی رونقیں بحال کرینگے ۔جوائنٹ انچارج اے پی ایم ایس او شرجیل جعفری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے آبا ئواجداد کو تاریخ کا معلوم تھا ہمارے اجداد نے بہت بڑی تعداد میں سندھ کے مختلف شہروں میں ہجرت کرکے انہیں آباد کیا اور جب وہ ہجرت کرکے آئے تو اپنے ساتھ 2شناخت لے کر آئے ،پہلی پاکستان اور دوسری مہاجر اور شناخت وہی ہوتی ہے ،جسے دوسرا تسلیم کرتا ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ ہمیں آج تک تسلیم نہیں کیا گیا۔اے پی ایم ایس او کے مرکزی رکن فہدولی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہماری زبان کو ایک اہم مقام حاصل ہے ،زبان ہی ہماری شناخت کا پتہ دیتی ہے کہ ہمارا تعلق کس معاشرے سے ہے ،ہماری زبان اور معاشرے کے بڑے لوگوں نے دنیا میں اس ملک کا نام روشن کیا ہے۔انجینئر عادل عسکری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانیان پاکستان کی اولاد اگر اپنی بقاء چاہتے ہیں تو انکو ایم کیوایم پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگادیگر قومیتوں کو اپنی زبان پر فخر ہے تو میری زبان میری شناخت مہاجرہے۔اس موقع پر اراکین اسمبلی ،سینئٹز حق پرست عوام اور مہاجر نوجوانوں نے شرکت کی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں