میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں اننگز اور 5 رنز سے شکست

پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں اننگز اور 5 رنز سے شکست

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

برسبین آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 5رنز سے ہرادیا۔برسبین میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو اس کے 3وکٹوں کے نقصان پر 64رنز تھے جبکہ کریز پر شان مسعود 27اور بابر اعظم 20رنز بناکر موجود تھے ، پاکستان کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے 276رنز درکار تھے ۔چوتھے دن کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان کو یکے بعد دیگرے 2 وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔ شان مسعود 42جب کہ افتخار احمد صفر پر پویلین لوٹ گئے ۔ اس موقع پر محمد رضوان نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر ذمے دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 132رنز کی شراکت داری قائم کی۔226رنز کے مجموعی اسکور پر نیتھن لیون نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی پارٹنر شپ کا خاتمہ کیا، بابر اعظم نے 104رنز کی اننگز کھیلی۔جس کے بعد رضوان نے یاسر شاہ کے ساتھ پاکستان کو اننگز کی شکست سے بچانے کے لیے جدوجہد جاری رکھی۔ دونوں نے مل کر ساتویں وکٹ پر 79رنز کی شراکت قائم کی۔305رنز کے مجموعی اسکور پر محمد رضوان اس وقت آٹ ہوئے جب وہ اپنی سنچری سے صرف 5 رنز دور تھے ، وہ 95رنز پر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے ۔پاکستان کی آٹھویں وکٹ یاسر شاہ کی صورت میں گری انہوں نے 42 رنز بنائے ۔ شاہین شاہ آفریدی 10 جبکہ عمران خان 5رنز بناکر آٹ ہوئے ۔ اس طرح پوری ٹیم 335 رنز ہی بناسکی اور آسٹریلیا نے اننگز اور 5 رنز سے فتح سمیٹ کر سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں