میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت عدالتوں کے فیصلوں پررکاوٹیں کھڑی نہ کرے،خالد مقبول صدیقی

سندھ حکومت عدالتوں کے فیصلوں پررکاوٹیں کھڑی نہ کرے،خالد مقبول صدیقی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ایم کیو ایم کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اپنا وعدہ پورا کیا، عدالتوں نے اپنا فرض پورا کیا،یہ فتح سندھ اور پاکستان میں رہنے والے ایک ایک شخص کی فتح ہے س فیصلے نے ایک مثال سیٹ کر دی ہے آنے والے دنوں میں یہ سیاسی جدوجہد کے لئے مقام کا تعین کرے گا، وہ منگل کو ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہماری کامیابی،سجدہ شکرکا دن ہے،سپریم کورٹ کا فیصلہ سندھ میں بسنے والے ہر شہری کے لیے ہے۔عدالت نے فیصلہ کر دیا، عمل درآمد کے لیے عوام کو مجبور نہ کریں،ایم کیو ایم کی مائوں اوربہنوں نے اپنے حق کے لیے ڈنڈے کھائے۔اگر عدالتیں آزاد ہوں تو ملک آزاد ہوتے ہیںآج تمام جمہوریت اور انصاف پسند لوگوں کے لئے خوشخبری کا دن ہے ایم کیو ایم کی ایک پٹیشن سپریم کورٹ میں آرٹیکل 140 اے پر عملدرآمد کے لئے تھی ،آج اس پر فیصلہ آچکا ہے ہم اس فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیںایک پاکستانی قوم کی حیثیت سے آج کا دن فخر کا دن ہیآج کا دن ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان کے لئے بھی کامیابی کا دن ہیاٹھارہویں ترمیم ڈیولوشن آف پاور کے لئے تھی،ایم کیو ایم کی تمام جدوجہداداروں بااختیار بنانے کے لئے ہے میں ملک کے تمام شہریوں اور کارکنوں کا مبارکباد دیتا ہوں،اس جدوجہد کے لئے ایم کیو ایم کی ماوں بہنوں نے قربانیاں دی ہیںاس راستے میں ہمارے اراکین اسمبلی زخمی ہوئیان تمام قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتا ہوںیہ فتح ہمارے شہید کارکنان اسلم اور خلیل الرحمن کی قربانی کے مرہون منت ہے،ہم پاکستان کے طول عرض میں موجود پاکستانیوں کو بھی اپنی فتح میں شریک سمجھتے ہیںاس مکمل فیصلے میں پاکستان کی عوام کو بااختیار کیا گیا ہے عدالتوں سے دیر سے ہی صحیح ہمیں انصاف ملتا ہیاب صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس فیصلے پر عملدرآمد کروائیںمیں سندھ حکومت کو متنبہ کرتا ہوں کہ عدالتوں کے فیصلوں میں رکاوٹیں نہ کھڑی کریں ،آج کے فیصلے نے2013کے بلدیاتی قانون کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ، فیصلے سے ہمارا عدالتوں پر اعتماد بڑھا ہے،ہمیں اعلی عدالتوں سے انصاف ملتے رہے ہیں ہم پاکستان کو قائداعظم کے خوابوں کی تعبیر کے مطابق دیکھنا چاہتے ہیں، صوبائی حکومت سے کہوں گا کے عدالتوں کے فیصلے کے سامنے نہ کھڑے ہوں جو حق اور انصاف مانگا گیا تھا آج اعلی عدلیہ نے پاکستان کو سرخرو کیا ہے،اس موقع پر سینٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ این ایف سی پر پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی جھوٹ بول رہے ہیں، 29 اگست 2016 کو قانون اسمبلی میں پیش ہوتے ہی ہم نے مخالفت کی اور کورٹ گئے۔ فیصلے میں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت تمام اتھارٹیز میں ترامیم کا کہا گیا ہے ترامیم 140/A کے تحت کئے جائیں گے لاڑکانہ اور سیون کے صدقے پیپلز پارٹی کو حکومت ملتی ہے جن شہروں کے صدقے حکومت ملتی ہے وہاں کے شہریوں پر کتے چھوڑ دیتی ہے صوبائی مالیاتی کمیشن 2013 کے ایکٹ میں موجود ہے،ایم کیو ایم پاکستان کے علاوہ کوئی عدالت میں نہیں تھا2013 میں ایم کیو ایم نے اس ایکٹ کے خلاف ووٹ دیا تھا، کنور نوید نے سندھ ہائی کورٹ میں اس فیصلے پر عملدرآمد کے لئے رجوع کیا ،ایم کیو ایم رہنما اور سابق میئر وسیم اختر نے بات چیت کرتے ہوئیکہاکہ ساری ڈسٹرکٹ کونسلزمبارکباد کی مستحق ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں