میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہرقائد میں ڈینگی کے حملے جاری، کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ

شہرقائد میں ڈینگی کے حملے جاری، کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۴ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

محکمہ موسمیات نے کراچی ،لاہور،پشاور،اسلام آباد،راولپنڈی سمیت بڑے شہروں اورسیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے ڈینگی الرٹ جاری کردیا
مون سون کے بعد ڈینگی کے لیے ماحول سازگارہے ،ڈینگی مچھرسورج نکلنے کے دوگھنٹے بعداورغروب ہونے سے دوگھنٹے پہلے حملہ آورہوتاہے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرقائدمیں ڈینگی کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈینگی کی صورتحال دن بہ دن خراب ہوتی جارہی ہے یومیہ سینکڑوں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ بھر میں 402کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 297کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ ضلع کورنگی 86 ، ضلع شرقی 82 ،ضلع وسطی 66 ، ضلع جنوبی 25 ، ضلع ملیر 25 ، ضلع غربی 11 اور ضلع کیماڑی میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ رواں سال کراچی میں ڈینگی سے 30 افراد جان کی بازی ہارے ہیں جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع وسطی میں رپورٹ ہوئی ہیں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ڈینگی کے پھیلاؤ کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی سمیت ملک کے بڑے شہروں اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں ڈینگی کے پھیلاؤ میں اضافے کاخدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں اکتوبر کے مہینے میں ڈینگی کے پھیلاؤ میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے،الرٹ کے مطابق کراچی ، لاہور، پشاور، راولپنڈی،اسلام آباد، حیدرآباد فیصل آباد سیالکوٹ لاڑکانہ اور ملتان میں ڈینگی میں اضافہ ہوسکتاہے۔محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ہے، ڈینگی بخار گذشتہ 10 سالوں سے شہریوں کی صحت کو متاثر کررہا ہے۔الرٹ کے مطابق ڈینگی کا پھیلاؤ مون سون کے بعد سازگار ماحول کے باعث 20ستمبر سے 5 دسمبر تک جاری رہتا ہے،درجہ حرارت 26 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈاور ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہونا ڈینگی کی افزائش کے لئیسازگا رہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڈینگی مچھر سورج نکلنے کے دو گھنٹہ بعد اور سورج غروب ہونے سے دو گھنٹے پہلے حملہ کرتا ہے،درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے جانے پر ڈینگی کی افزائش رک جاتی ہے۔موجودہ موسمی صورتحال ڈینگی کے پھیلاؤ کے لیے معاون ہے،وسط ستمبر سے ہی ڈینگی کے حملہ کے لئے سازگار موسمی ماحول بن چکا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں