میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شوال کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس یکم مئی کو ہوگا

شوال کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس یکم مئی کو ہوگا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۶ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت یکم مئی کو اسلام آباد میں ہوگا، جس میں شوال کے چاند کی رویت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔اجلاس میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور اسپارکو کے نمائندے بھی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں منعقد کئے جائیں گے ۔خیال رہے کہ پاکستان میں عید 3 مئی بروز منگل کے دن متوقع ہے لیکن حتمی فیصلہ رویتِ ہلال کمیٹی 1 مئی اور 2 مئی کے اجلاس کے بعد ہی دے گی۔ پاکستان میں چھٹیوں کے حوالے سے بھی تاحال کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے لیکن امکان یہ ہے کہ چھٹیاں ہفتہ 30 اپریل سے دی جائیں گی۔ دفاتر میں 29 اپریل جمعے کو آخری دن ہوگا۔اسکولوں اور کالجوں میں 25 رمضان یعنی 27 اپریل سے چھٹیاں دینے کا امکان ہے ۔ 30 اپریل سے 4 یا 5 مئی تک عید کی تعطیلات متوقع ہیں۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے ماہر فلکیات ابراہیم الجروان نے بھی پیشگوئی کی ہے کہ اس سال رمضان میں 30 روزے ہوں گے اور عید الفطر پیر 2 مئی 2022 کو ہونے کا امکان ہے ۔عید کا چاند ہفتہ اور اتوار کی رات 12 بج کر28 منٹ پر پیدا ہونے کی توقع ہے ۔عرب ممالک میں اس مرتبہ ایک ساتھ چاند نظر آنے کا امکان ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں