سلامتی کونسل کا طالبان پر مشترکہ حکومت بنانے پر زور
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ ستمبر ۲۰۲۱
شیئر کریں
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک امریکا، روس، چین، برطانیہ اور فرانس نے طالبان پر افغانستان میں مشترکہ اور سب کی نمائندہ حکومت بنانے پر زور دیا ہے۔سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے سربراہان سے ملاقات کے بعد سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گو تیریس نے صحافیوں کو بتایا کہ رکن ممالک پر امن اور مستحکم افغانستان کے خواہاں ہیں، جہاں کسی مشکل کے بغیر اور بلا تفریق انسانی امداد کی ترسیل کی جائے۔انہوں نے کہا کہ رکن ممالک افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کا احترام چاہتے ہیں، ملاقات میں افغانستان کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بننے دینے پر سب کا اتفاق ہوا ہے۔سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک نے گزشتہ روز برطانیہ کی درخواست پر اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائن میں ملاقات کی تھی۔