میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف شدید احتجاج

بھارت میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف شدید احتجاج

جرات ڈیسک
جمعه, ۴ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر شاہ جہان پور میں گزشتہ روز ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ایک مسجد میں گھس کر قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ جہان پور کے علاقے چوک کوتوالی میں واقعہ مسجد سید شاہ فخرعالم میاں میں بدھ کی شام افراد لوگوں نے گھس کر قرآن پاک کو نذر آتش کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نماز کے لیے جب امام صاحب اور دیگر لوگ مسجد پہنچے تو انہوں نے وہاں قرآن پاک کے جلے ہوئے صفحات دیکھے اور اس بارے میں دیگر لوگوں کو اطلاع دی۔ بعد ازاں علاقے میں مسلمانوں نے مسجد کے باہر اکٹھے ہو کر زبردست احتجاج کیا اور سڑکوں پر نکل آئے جس کے بعد انہوں نے کئی گھنٹوں تک علاقے میں ٹریفک جام رکھا۔ مظاہرین نے علاقے میں لگی بی جے پی لیڈروں کے ہورڈنگ اتار کر انہیں نذر آتش کیا جب کہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا۔ رپورٹ کے مطابق انتظامیہ اور ایس پی سٹی فورس کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور مظاہرین سے مذاکرات کیے اور انہیں واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا یقین دلایا جس کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے قرآن پاک کی بے حرمتی پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں