میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان میں سربراہ حزب اسلامی گلبدین حکمت یار کو نمازی نے جوتا دے مارا

افغانستان میں سربراہ حزب اسلامی گلبدین حکمت یار کو نمازی نے جوتا دے مارا

منتظم
اتوار, ۲۴ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

روس کے خلاف افغان جنگ سے شہرت حاصل کرنے والے، حزبِ اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار پر خطبہ جمعہ کے دوران ایک نمازی نے جوتا پھینک مارا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گلبدین حکمت یار افغان صوبے ہرات کی ایک جامع مسجد میں موجود تھے کہ وہاں موجود ایک نمازی نے اشتعال میں آکر ان کی طرف جوتا پھینک دیا اور ’’اللہ اکبر‘‘ کے نعرے بھی لگائے۔ البتہ افغان میڈیا نے گلبدین حکمت یار پر جوتا اچھالنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔واضح رہے کہ گلبدین حکمت یار اپنی خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے اسی ہفتے افغانستان واپس پہنچے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں