میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میکاسا اپارٹمنٹ میں طالبات کو ہراساں کیا جانے لگا تہلکہ خیز انکشافات

میکاسا اپارٹمنٹ میں طالبات کو ہراساں کیا جانے لگا تہلکہ خیز انکشافات

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہر قائد کے میکاسا اپارٹمنٹ میں طالبات کو ہراساں کیا جانے لگا، پی آئی بی تھانے میں متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے پی آئی بی تھانے میں میکاسا اپارٹمنٹ میں طالبات کو ہراساں کرنے کے واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی ماہا عامر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔مقدمے میں ہراساں کرنے، جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں، ملزمان یونس بونیری اور انور زادہ چھیڑ چھاڑ کرتے تھے۔مقدمے کے متن میں ماہا عامر نے بتایا کہ ایک سال سے دونوں لڑکے آتے جاتے تنگ کرتے تھے، مجھے اور چھوٹی بہن کو تنگ کیا جاتا تھا، گھریلو وجوہات پر نظر انداز کرتے رہے۔ماہا عامر کے مطابق ایک ملزم نے میری چھوٹی بہن کو سیڑھیوں پر روک کر تھپڑ مارے، میرے کزن کو بھی تھپڑا مارا اور دھکے دئیے گئے، میری بہن اپنی عزت بچا کر روتے ہوئے وہاں سے بھاگی۔متاثرہ لڑکی پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہنا تھا کہ ہم نے اپنے والد کو بتایا تو انہوں نے ہمارے سامنے والد کو بھی مارا، ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں، دلبرداشتہ ہوکر ویڈیو بنائی۔واقعے کا گورنر سندھ عمران اسماعیل، ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے بھی سخت نوٹس لیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں