سندھ بلڈنگ ، بلڈر ثاقب بن رؤف پر ڈائریکٹر جنرل کی نوازشات
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ مئی ۲۰۲۴
شیئر کریں
غیر قانونی تعمیرات میں ملوث بلڈرثاقب بن رؤف پر ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی نے اپنی نوازشات کا سلسلہ بڑھا دیا ،ڈائریکٹر علی اسد
ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد کھوکھر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد خان اور بیٹر طارق عزیز کو خصوصی ہدایت جاری ہونے کا بھانڈا پھوٹ گیا ، ذرائع کے مطابق ڈی جی سسٹم کے تحت کام کرنے والے سرکاری وغیر سرکاری مہروں کو بلڈر ثاقب سے متعلق حکم جاری کیا گیا ہے کہ اُن کی غیرقانونی تعمیرات کو سرکاری تحفظ فراہم کریں ،اُن کی جاری تعمیراتی لاقانونیت کو کسی صورت قانونی کارروائی کی زد میں آنے دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق عدالتی حکم عدولی کے براہ راست احکامات ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کی جانب سے دیے جارہے ہیں ، ضلع وسطی ناظم آباد سی تھری پلاٹ نمبر1/14 پر خلا ف ضابطہ ناجائز تعمیرات کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔