میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فرخ حبیب کا شہباز شریف ،بلاول پر دھاندلی پروان چڑھانے کا الزام

فرخ حبیب کا شہباز شریف ،بلاول پر دھاندلی پروان چڑھانے کا الزام

ویب ڈیسک
پیر, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں کی قیادت پر دھاندلی کو پروان چڑھانے کا الزام لگادیا۔میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر الزامات لگادیے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو ٹھپہ مافیا راس رہتا ہے، یہ دونوں ہی رہنما دھاندلی کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ ہر انتخابات کے بعد دھاندلی کا شور مچایا جاتا ہے، الیکٹرونک ووٹنگ پر شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے اعتراض میں کوئی جان نہیں۔اْنہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) شفاف انتخابات کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔فرخ حبیب نے کہا کہ کنٹونمنٹ انتخابات میں پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان انتخابات میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ محدود ہو کر ریجن کی سطح کی رہ چکی ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے لیے پی ٹی آئی نے ریکارڈ دے دیا ہے، ن لیگ اور پی پی اپنا ریکارڈ لائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں