میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آڈیو تحقیقات، وفاقی حکومت نے انکوائری کمیشن کو آڈیوز فراہم کر دیں

آڈیو تحقیقات، وفاقی حکومت نے انکوائری کمیشن کو آڈیوز فراہم کر دیں

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۴ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق پر مشتمل قائم 3 رکنی انکوائری کمیشن کو آڈیوز فراہم کر دیں۔ آڈیوز کے ساتھ ٹرانسکرپٹ بھی مجاز افسر کے دستخط سے جمع کروا دیا گیا۔ 8آڈیوز کمیشن کو جمع کرائی گئی ہیں۔ آڈیوز میں شامل اہم شخصیات کے نام، عہدے، پتے، ٹرانسکرپٹ اور رابطہ نمبر شامل ہیں۔ وفاقی حکومت نے اٹارنی جنرل آفس کے ذریعے تمام تررپورٹ جمع کروائی ہے۔ رپورٹ جمع ہونے کے بعد متعلقہ شخصیات کو طلبی کے نوٹسز جاری کیے جائیں گے تاکہ ان کے بیان ریکارڈ کیے جاسکیں اور کمیشن اپنی کارروائی کو آگے بڑھا سکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں