میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نائن زیرو سے ملحقہ گھرمسمار کرکے ، قائد ملت یونیورسٹی قائم کرنے پر غور

نائن زیرو سے ملحقہ گھرمسمار کرکے ، قائد ملت یونیورسٹی قائم کرنے پر غور

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۹ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

( رپورٹ عقیل احمد ) اہم سرکاری اداروں کی تجویز پر حکومت سندھ اور وفاقی حکومت نے نائن زیرو اور اس سے ملحقہ گھروں کو مسمار کرکے قائد ملت جنرل یونیورسٹی قائم کرنے پر غور شروع کردیا ہے، اہم سرکاری اداروں نے حکومت سندھ اور وفاقی حکومت کو تجویز دی ہے کہ نائن زیرو صرف ایک گھر نہیں ہے بلکہ تقریباً ایک کلومیٹر تک علاقہ کے گھر خالی کرواکر پورے علاقے کو نائن زیرو بنادیا گیا تھا جس میں ایم کیو ایم کی جانب سے ایم پی ہاسٹل ، انفارمیشن سیل ، مختلف شعبوں کے دفاتر ، مفرور کارکنوں کی رہائش گاہیں ، جلسہ گاہ بنائے گئے تھے لیکن اب چونکہ نائن زیرو مسمار ہوچکا ہے اور نائن زیرو کے تمام دفاتر ، ایم پی اے ہاسٹل ، جلسہ گاہ ، کارکنوں کی رہائش گاہیں خالی ہیں اس لیے اس پورے علاقیمیں قائد ملت کے نام سے نئی جنرل یونیورسٹی قائم کی جاسکے کیونکہ یہ علاقہ خالی پڑا ہے اور ایم کیو ایم لندن کی جانب سے کبھی کبھار احتجاج کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور افواہیں بھی پھیلائی جاتی ہیں کہ نائن زیرو دوبارہ آباد ہورہا ہے اس ساری صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس علاقہ میں نئی یونیورسٹی قائم کی جائے اس سے افواہیں بھی ختم ہوں گی اور رینجرز کی جانب سے کی گئی سیکورٹی بھی ختم ہوگی عوام کو اچھی خوشخبری بھی ملے گی، اس تجویز پر وفاقی حکومت اور حکومت سندھ نے غور شروع کردیا ہے کیونکہ ضلع وسطی میں کوئی یونیورسٹی نہیں ہے اس یونیورسٹی کے قائم ہونے سے علاقہ کے عوام کو تعلیمی سہولت مل سکے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں