میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں پرچالان نہیں مقدمہ ہو گا،آئی جی کا سخت کارروائی کا اعلان

بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں پرچالان نہیں مقدمہ ہو گا،آئی جی کا سخت کارروائی کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

شہر میں سیف سٹی کیمروں کے ذریعے قانون شکنوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے
سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے 70فیصد جرائم کے کیسز حل کرنے میں مدد ملی

انسپکٹر جنرل(آئی جی)سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے والوں کے خلاف اب صرف چالان نہیں بلکہ مقدمہ درج کیا جائے گا۔آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم جاری ہے۔ اور سیف سٹی کیمروں کے ذریعے قانون شکنوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو افراد بار بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کریں گے۔ یا ای چالان سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹ چھپانے، غائب کرنے یا خراب کرنے جیسے غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کریں گے۔ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ شہر میں سیف سٹی کے علاوہ کیمروں کی تعداد 30 ہزار سے بڑھ کر 40 ہزار ہو گئی ہے۔ اور نگرانی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے تاجروں کو بھی کیمرے لگانے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے 70 فیصد جرائم کے کیسز حل کرنے میں مدد ملی ہے جبکہ بھتہ خوری کے واقعات میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ بھتہ خور گروہوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور بیرون ملک موجود ملزمان کے ریڈ وارنٹ حاصل کر لیے گئے ہیں۔ جن کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں