میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، لیاری میں مخدوش عمارتوں پر غیر قانونی اضافی منزلیں

سندھ بلڈنگ، لیاری میں مخدوش عمارتوں پر غیر قانونی اضافی منزلیں

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

ڈائریکٹر نیاز لغاری کی دانستہ چشم پوشی سے انسانی جانیں خطرے میں، مکینوں میں خوف و ہراس
پلاٹ 995بلوچ پاڑا اور پلاٹ نمبر 2510غوثیہ روڈ آگرہ تاج پر غیر قانونی بالائی تعمیرات

شہر کے قدیم اور گنجان آباد رہائشی علاقے لیاری میں خستہ حال اور مخدوش عمارتوں پر غیر قانونی طور پر بالائی منزلوں کی تعمیر کا خطرناک رجحان بے قابو ہوتا جا رہا ہے ، جس نے کسی بھی وقت ممکنہ بڑے سانحے کے خدشات کو جنم دے دیا ہے ۔ دستیاب تصاویر اور شواہد کے مطابق کمزور بنیادوں اور پرانی عمارتوں پر بالائی منزلیں تعمیر کی جا رہی ہیں،جو بلڈنگ قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ جرأت سروے ٹیم کو حاصل ہونے والی معلومات اور زیر نظر تصاویر کے مطابق بلوچ پاڑا میں واقع پلاٹ نمبر 995پر آٹھویں منزل جبکہ غوثیہ روڈ آگرہ تاج میں پلاٹ نمبر 2510پر چھٹی منزل کی تعمیر تیزی سے جاری ہے ۔ عمارتوں کی موجودہ حالت اور ساخت اس اضافی بوجھ کو برداشت کرنے کے قابل نہیں، جس سے کسی بھی وقت عمارت گرنے کا خدشہ موجود ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے متعلقہ ڈائریکٹر نیاز لغاری کی مبینہ غفلت اور چشم پوشی نے تعمیراتی مافیا کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری کارروائی، غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے اور ذمہ دار افسران کے خلاف سخت احتساب کا مطالبہ کیا ہے ، تاکہ انسانی جانوں کو کسی بڑے حادثے سے بچایا جا سکے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں