میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیونل میسیکا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

لیونل میسیکا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۴ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

الوداعی میچ کی تیاری شروع، شائقین عظیم کھلاڑی کو یادگار انداز میں خراجِ تحسین پیش کر سکیں

میسی آئندہ چند ماہ تک قومی ٹیم کی نمائندگی جاری رکھیں گے تاکہ ٹیم کو سنبھلنے کا موقع مل سکے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میسی آئندہ چند ماہ تک قومی ٹیم کی نمائندگی جاری رکھیں گے تاکہ ٹیم کو سنبھلنے کا موقع مل سکے تاہم وہ مستقبل میں کسی اور عالمی کپ میں شرکت نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ 39 سالہ میسی نے 2026 فیفا ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 گول اور 4 گول میں مدد فراہم کی تھی جس کے باعث وہ ٹورنامنٹ کے دوسرے بڑے گول اسکورر رہے، فائنل میں اسپین کے ہاتھوں ارجنٹینا کی شکست کے بعد انہوں نے اپنے مستقبل کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن میسی کے اعزاز میں ایک خصوصی اور شاندار الوداعی میچ منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے تاکہ شائقین اپنے عظیم ترین کھلاڑی کو یادگار انداز میں خراجِ تحسین پیش کر سکیں۔فٹبالر میسی کا بین الاقوامی کیریئر کئی نشیب و فراز سے بھرپور رہا، متعدد فائنلز میں ناکامیوں اور شدید تنقید کے بعد انہوں نے ارجنٹینا کو تاریخ کے کامیاب ترین دور میں پہنچایا۔ ان کی قیادت میں ارجنٹینا نے 2021 میں کوپا امریکا، 2022 فائنلسیما، 2022 فیفا ورلڈ کپ اور 2024 کوپا امریکا کے ٹائٹل جیتے جبکہ 2026 فیفا ورلڈ کپ کے فائنل تک بھی رسائی حاصل کی۔رپورٹس کے مطابق میسی کی بین الاقوامی فٹبال سے رخصتی محض ایک اعلان تک محدود نہیں ہو گی بلکہ ان کے شاندار کیریئر کے شایانِ شان ایک تاریخی الوداعی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں