میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یونس خان نے کامیابی کو والدین اور باب وولمر کے نام کر دیا

یونس خان نے کامیابی کو والدین اور باب وولمر کے نام کر دیا

منتظم
پیر, ۲۴ اپریل ۲۰۱۷

شیئر کریں


لاہور(ویب ڈیسک) یونس خان نے 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے پر اپنی اس کامیابی کو پورے پاکستان، والدین اور آنجہانی کوچ باب وولمر کے نام کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک مختصر ویڈیو پیغام میں یونس خان کا کہنا تھا کہ ” یہ کامیابی صرف میری نہیں بلکہ پورے پاکستان کی کامیابی ہے، اپنی اس کامیابی کو اپنی والدہ، مرحوم والد اور آنجہانی باب وولمر کے نام کرتا ہوں۔“ یونس خان نے مزید کہا کہ ” میں اپنے تمام دوستوں اور مداحوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے پورے کیریئر کے دوران مجھے بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا۔“


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں