میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوجوان پلیئرز کو کھلانا چاہتی تھی،ثناء میر

نوجوان پلیئرز کو کھلانا چاہتی تھی،ثناء میر

منتظم
هفته, ۵ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم برا کھیل کر ہاری ہے ٗ اس کا کوئی دفاع نہیں کرسکتا ٗ بیان
انگلینڈ میں خواتین ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی ساتوں میچوں میں شکست کے بعد کپتان ثناء میر نے اعتراف کیا ہے کہ نوجوان پلیئرز کو کھلانا چاہتی تھی اس بات پر ہیڈ کوچ صبیح اظہر سے اختلافات بھی تھے۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر نے واضح طور کہا ہے کہ وہ مستقبل میں موجودہ ویمنز ونگ کے سیٹ اپ کے ساتھ کسی بھی حیثیت میں کام کرنے کو تیار نہیں ۔ سوشل میڈیا پر بیان میں ثنا ء میر نے کہا کہ دنیا بھر میں کوچ کھلاڑیوں کے لئے کھڑے ہوتے ہیں لیکن صبیح اظہر نے اپنی ہی ٹیم کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ کوچ کے ساتھ میری پہلی جھڑپ ڈائنا بیگ کو کھلانے پر ہوئی۔ثناء کا کہنا تھا کہ میں انٹرنیشنل کرکٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ نوجوان کرکٹرز کو کھلانا چاہتی تھی۔ کوچ کی رپورٹ کا منظر عام پر آنے کے بعد میرا ردعمل دینا بھی بنتا ہے۔دنیا میں کوئی بھی سو فیصد پرفیکٹ نہیں ہوسکتا۔ کپتان کی حیثیت سے میرا فرض تھا کہ نوجوان کرکٹرز کیلئے فائٹ کروں ٗکوچ کا سینئر پلیئر کی توہین کرنا افسوس کی بات ہے۔ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم برا کھیل کر ہاری ہے۔ اس کا کوئی دفاع نہیں کرسکتا۔ ہم نے سخت محنت کی لیکن اچھے نتائج نہیں دے سکے۔انہوں نے کہا کہ اس ماہ اپنی تفصیلی رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کو دوں گی جس میں کرکٹ کی بہتری کیلئے تجاویز دوں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں