میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شاداب پر تنقید، حسن دوست کا ساتھ دینے میدان میں آگئے

شاداب پر تنقید، حسن دوست کا ساتھ دینے میدان میں آگئے

جرات ڈیسک
منگل, ۱۳ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ایشیا کپ کے فائنل میں کیچز ڈراپ کرنے پر قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کر نا پڑا، شاداب خان نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شکست کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ شاداب خان نے فائنل میچ میں سری لنکا کے اہم کھلاڑی کے کیچز ڈراپ کرنے پر معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیچز ون میچز، میں اس شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، میں نے اپنی ٹیم کو مایوس کیا۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اپنے دوست شاداب خان کا ساتھ دینے میدان میں آگئے۔ حسن علی نیٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں شاداب خان بہترین فیلڈنگ کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور لاجواب کیچز بھی پکڑ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ فائنل میں شاداب خان نے سری لنکن کھلاڑی راجاپکسا کے 2 کیچز چھوڑ دیے تھے، سری لنکن کھلاڑی میچ میں 71 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں