میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا تیزی سے فروغ

پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا تیزی سے فروغ

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۳ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

مالی سال 2026 میں ریٹیل ٹرانزیکشنز 14.3 ارب تک پہنچ گئیں

مجموعی مالیت 673 کھرب روپے ریکارڈ، فِن ٹیک سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا

پاکستان میں فِن ٹیک اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے شعبے میں تیزی سے ترقی ہورہی ہے، جس کے نتیجے میں کاروباری اداروں اور صارفین کے لین دین کے طریقوں میں نمایاں تبدیلی آرہی ہے جبکہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے نئے مواقع بھی پیدا ہورہے ہیں۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 کے دوران پاکستان میں ریٹیل ٹرانزیکشنز کی مجموعی تعداد 9.1 ارب رہی، جن کی مالیت 612 کھرب روپے ریکارڈ کی گئی۔

مالی سال 2026 میں ان ٹرانزیکشنز کی تعداد بڑھ کر 14.3 ارب ہوگئی جبکہ مجموعی مالیت 673 کھرب روپے تک پہنچ گئی۔اعداد و شمار کے مطابق موبائل بینکنگ صارفین کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2025 میں موبائل بینکنگ صارفین کی تعداد 24.1 ملین تک پہنچ گئی، جو مالی سال 2021 میں 10.9 ملین تھی۔رپورٹ کے مطابق ڈیجیٹل معیشت کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث پاکستان میں فِن ٹیک کے شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات بڑھ رہے ہیں اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے نئے کاروباری مواقع سامنے آرہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں