القادر ٹرسٹ کیس، ہائی کورٹ میں عمران خان و بشریٰ بی بی کی اپیلیں 18 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
شیئر کریں
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف 18 نومبر کو اپیلوں پر سماعت کریں گے
اسلام آباد ہائی کورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزاں کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف 18 نومبر کو اپیلوں پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے سزا کے خلاف اپیلوں پر وکلا سے دلائل طلب کر رکھے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی آئینی عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیل مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔
چیف جسٹس امین الدین خان نے 3 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ بشری بی بی کی سزا معطلی کی اپیل مسترد کی جاتی ہے۔ وفاقی آئینی عدالت نے فیصلہ دیا تھا کہ اپیل 61 دن کی تاخیر سے دائر کی گئی تھی، متفرق درخواست کے ذریعے استدعا کی گئی کہ تاخیر کا معاملہ درگزر کیا جائے۔


