میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صدر علوی اپنی اوقات اور آئینی دائرے میں رہیں ، وزیر داخلہ

صدر علوی اپنی اوقات اور آئینی دائرے میں رہیں ، وزیر داخلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے صدر عارف علوی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ صدر علوی اپنی اوقات اور آئینی دائرے میں رہیں ،عمران خان سے دہشت گردی کرنے کا جواب لیں ،عمران خان کے حکم پر پپٹ نہ بنیں ۔ اپنے بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہاکہ آئین اور قانون شکن آئینی عہدے پر مسلط ہے ۔انہوںنے کہاکہ کلمے پڑھتے ہوئے سیاسی مخالفین پہ 15 کلو ہیروئن ڈال دی تھی، اس وقت انسانی حقوق کہاں تھے ،کیا اپوزیشن لیڈر کو سزائے موت کی چکی میں انسانی حقوق کے مطابق ڈالا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی مخالفین کی بہنوں، بیٹیوں سزائے موت کی چکیوں میں انسانی حقوق کے مطابق ڈالا تھا ،صحافیوں کی ہڈیاں پسلیاں توڑیں، اس وقت انسانی حقوق کہاں تھے ۔ انہوںنے کہاکہ پولیس کے سر کھولنے ، پٹرول بم، گولیاں، غلیلیں انسانی حقوق کے مطابق چلائیں ؟عمران خان کو خط لکھیں کہ 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کو واپس کرے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران کو خط لکھیں کہ ٹیریان خان کو قبول کریں وہ سب حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو خط لکھیں ہے توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کا عدالت میں جواب دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں