میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اٹلی کی چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شمولیت کی تصدیق

اٹلی کی چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شمولیت کی تصدیق

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

اٹلی نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انفرااسٹرکچر منصوبے میں شمولیت کی تصدیق کردی، جی سیون میں شامل اٹلی چینی منصوبے میں شامل ہونے والا مغربی یورپ کا پہلا ملک بن گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی صدر ژی جن پنگ کے تین روزہ دورہ اٹلی کے دوران ہفتے کو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں روم کی شمولیت کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی۔اس موقع پر اٹلی کے نائب وزیراعظم ڈی مائیو نے کہا کہ یہ تجارتی نوعیت کے معاہدے ہیں، آج میڈ ان اٹلی کی فتح کا دن ہے ، اٹلی جیتا ہے اور اطالوی کمپنیاں جیتی ہیں، معاہدے سے اٹلی کی معیشت مستحکم ہوگی۔چینی صدر کے دورے میں اطالوی کمپنیوں نے 2.5 بلین یوروز کے معاہدے کیے جن کا حجم مستقبل میں بیس بلین یوروز تک پہنچ جائے گا۔دوسری جانب امریکا نے اٹلی کو خبردار کیا ہے کہ یہ معاہدے چین کے لیے حساس ٹیکنالوجی تک رسائی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں