میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حلیم عادل شیخ کی مشکلات میں اضافہ، سندھ پولیس کی انکشافات پرمبنی رپورٹ تیار

حلیم عادل شیخ کی مشکلات میں اضافہ، سندھ پولیس کی انکشافات پرمبنی رپورٹ تیار

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کی مشکلات میں اضافہ، سندھ پولیس نے 16فروری کی سرگرمیوں سے متعلق انکشافات پرمبنی رپورٹ تیار کرلی۔ پولیس ذرائع نے دعوی کیا کہ حلیم عادل اورساتھی انتخابی حلقیمیں غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث پائیگئے، حلیم عادل کے3گارڈز شعیب بروہی، مصطفی بروہی اور ظفر بروہی کی شناخت کرلی گئی، پی ایس 88 میں حلیم عادل جعلی نمبرپلیٹ کی حامل گاڑی میں گھومتے رہے۔ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ کے پاس سفید رنگ کی گاڑی موجود تھی،حلیم عادل شیخ مبینہ طور پر اسمگل شدہ گاڑی استعمال کررہے تھے،حلیم عادل شیخ کی گاڑی کے ڈالے میں اسلحہ بردار گارڈز سوار تھے،پولیس نیمسلح افراد کو گرفتار کر کے مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کیا،فوٹیج میں نظرآنے والااسلحہ پولیس نے تحویل میں نہیں لیا۔ فوٹیج میں نظرآنے والی ایک کلاشنکوف تاحال لاپتہ ہے،حلیم عادل شیخ کے زیر استعمال گاڑی بھی پولیس نیتحویل میں نہیں لی،حلیم عادل کی گاڑی پرگولی لگی یا پتھر؟ فارنزک بھی نہیں کروایاگیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو مزید دو مقدمات کا سامنا کرپڑسکتا ہے،گاڑی کے رنگ کی تبدیلی جعلسازی ہے،جس پرمقدمہ درج ہوسکتاہے،مبینہ طورپرنان کسٹم گاڑی اورجعلی نمبرپلیٹ کیاستعمال پربھی مقدمات ہوسکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں