میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیاقت جتوئی خود نیب زدہ ہیں ، الزامات بھی جھوٹے ہیں، شہباز گل

لیاقت جتوئی خود نیب زدہ ہیں ، الزامات بھی جھوٹے ہیں، شہباز گل

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما لیاقت جتوئی کی جانب سے سینیٹ کے ٹکٹ بیچنے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ (لیاقت جتوئی) خود نیب زدہ ہیں اور وہ جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ لیاقت جتوئی نے آج سینیٹ کے ٹکٹ کے بارے میں بے ہودہ الزام لگایا ہے ،لیاقت جتوی اپنے دعوے کا ثبوت دیں، ورنہ پارٹی ایکشن لے گی۔شہباز گل نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو ان پر ہتک عزت کا کیس کریں گے ۔ جتوئی صاحب خود نیب زدہ ہیں اور وہ خواہ مخواہ جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں