پی پی کی طرح نواز شریف بھی عدالتی فیصلے تسلیم کریں، خورشید شاہ
منتظم
هفته, ۲۴ فروری ۲۰۱۸
شیئر کریں
سکھر (بیورو رپورٹ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ نوازشریف کو عدالتوں کے فیصلے ماننے چاہئیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیں اداروں کا احترام کرناچاہیے، نواز شریف خود کہتے رہے ہیں کہ عدالتی فیصلے تسلیم کرنے چاہئیں، لہذا نوازشریف کو بھی عدالتوں کے فیصلے ماننے چاہئیں،اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ گالی اور الزامات کی سیاست نہیں ہونی چاہیے، جبکہ وہ نہیں سمجھتے کہ سینیٹ کے الیکشن منسوخ ہوں گے۔ خورشید شاہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پانچ سال میں 7ہزار ارب قرضہ لیا ہے، ہم 21 ہزار ارب کے مقروض ہیں ملک کی معاشی حالت خراب ہے اور ہم قرضوں میں ڈوبے ہوئے ہیں ٗ ہر پیدا ہونے والا بچہ بھی یہاں مقروض ہے۔