مودی کا مسلمانوں کے خلاف نیا پلان، امریکی میڈیا کا ہوشربا انکشاف
شیئر کریں
مودی سرکار بھارت کو سیکولر ریاست ظاہر کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ، انتخابات کے پیش نظر مودی سرکار کے ہندو پرست متعصبانہ اقدامات جاری ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ کے مطابق مودی کے آنے کے بعد بھارت سیکولر ریاست ہونے کا مقام کھو چکا ہے ، مودی سرکار نے بھارت میں بڑھتی ہوئی قوم پرستی کا خوب فائدہ اٹھایا ہے ۔بلوم برگ کے مطابق مودی کی جماعت بی جے پی کو 2014 کے انتخابات میں کامیابی رام مندر کی تعمیر کے وعدے پر ملی تھی، مودی کا ہندوتوا نظریہ ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال ہوتا رہا۔امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مودی حکومت کے ایجنڈے میں متنازع مندر کی تعمیر شامل ہے ، رام مندر کی تعمیر کے وعدے پر مودی اپنی سیاست چمکاتا رہا۔رپورٹ کے مطابق مودی کرپشن، معاشی بحران، بے روزگاری اور مہنگائی کو ختم کرنے میں ناکام رہا۔بلوم برگ کے مطابق انتخابات میں کامیابی کے بعد مودی سرکار کا مسلمانوں پر زمین تنگ کرنے کا وعدہ شامل ہے ۔