میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈرگ کورٹ ، جعلی ادویہ بنانے والے گروہ کے سرغنہ ملزم سلمان جمشید کی درخواست ضمانت مسترد

ڈرگ کورٹ ، جعلی ادویہ بنانے والے گروہ کے سرغنہ ملزم سلمان جمشید کی درخواست ضمانت مسترد

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ جنوری ۲۰۱۹

شیئر کریں

ڈرگ کورٹ لاہورنے جعلی ادویات بنانے والے گروہ کے سرغنہ ملزم سلمان جمشید کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔چیئرمین ڈرگ کورٹ عذرا پروین قریشی نے کیس کی سماعت کی۔شیر باز علی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملزم سلمان جمشیدنے شاہ جمال میں جعلی ادویات کی فیکٹری لگا رکھی تھی، ملزم ہماری کمپنی کے نام سے جعلی ادویات بنا رہاتھا،ڈرگ انسپکٹر نے ہماری نشاندہی پر جعلی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ڈرگ انسپکٹر ثنا اللہ سیف نے فیکٹری پر چھاپہ مار کر ملزم کورنگے ہاتھوں پکڑا اور فیکٹری سیل کی،

ملزم کی فیکٹری سے لاکھوں روپے مالیت کی جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات پکڑی گئیں،ملزم جعلی اور غیر رجسٹرڈ وٹامن اے، ڈی تھری اورجان بچانے والی ادویات غیر قانونی طور پرمارکیت میں فروخت کرتے تھے۔جبکہ ملزم جمشید نے موقف اپنایا کہ میرے اوپر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ڈرگ انسپکٹر نے عدالت میں تحریری رپورٹ جمع کرادی۔جس پر عدالت نے کہاکہ معاملہ حساس ہے، حقائق سامنے آنے چاہئیں ، اتنی بڑی تعداد میں ایسی ادویات کا پکڑا جانا کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔جس پر عدالت نے ملزم سلمان جمشید کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں