میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جے آئی ٹی ان ایکشن ‘ حسن نواز سے ساڑھے 5گھنٹے تفتیش ‘ حسن نواز سے آج پوچھ گچھ ہوگی

جے آئی ٹی ان ایکشن ‘ حسن نواز سے ساڑھے 5گھنٹے تفتیش ‘ حسن نواز سے آج پوچھ گچھ ہوگی

ویب ڈیسک
جمعه, ۹ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) پاناما کا ہنگامہ جاری جے آئی ٹی میں دوسری پیشی پر وزیر اعظم کے صاحبزادے حسن نواز سے ساڑھے 5گھنٹے پوچھ گچھ ، نیلسن اور نیسکول سے متعلق دستاویزات پیش کر دیں، حسین نواز آج جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ جمع کرا ئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاناما کیس پر سپریم کورٹ کی جانب سے قائم جے آئی ٹی کا اجلاس ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد ضیاءکی سربراہی میں ہوا، وزیر اعظم نواز شریف کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز صبح گیارہ بجے جوڈیشل اکیڈمی پہنچے تھے جہاں وہ دوسری بار جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوئے، ذرائع نے بتایا ہے کہ حسن نواز نے جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوکر نیلسن اور نیسکول آف شور کمپنیوں سے متعلق طلب کردہ دستاویزات بھی فراہم کیں، جبکہ جے آئی ٹی کی جانب سے ان سے مزید سوالات پوچھے گئے ذرائع نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے حسن نواز کو 10جون اور حسین نواز کو 9جون طلب کیا تھا، جبکہ جے آئی ٹی کی کارروائی کا شیڈول حسن نواز کی درخواست پر تبدیل کیا گیا حسن نواز سے تحقیقات کا دورانیہ مختصر رکھاگیا، کیونکہ سپریم کورٹ کے بیشتر سوالات کا براہ راست تعلق حسین نواز سے ہے۔ جے آئی ٹی کے حسن نواز سے مزید پوچھے جانے والے سوالات کی تعداد کم ہے۔ ذرائع کے مطابق حسین نواز کی لیک ہونے والی تصویر ویٹنگ روم کی نہیں بلکہ تحقیقاتی کمیٹی روم کی ہے جہاں حسین نواز کے سامنے جے آئی ٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔ قطر سے اسلام آباد آنے والے افراد کا جے آئی ٹی سے کوئی تعلق نہیں، گزشتہ پیشی پر حسن نواز سات گھنٹے سے زائد جوڈیشل اکیڈمی میں موجود رہے تھے، اس سے قبل حسن نوازجب جوڈیشل اکیڈمی پہنچے تو مسلم لیگ نون کی مقامی قیادت اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ،سیکورٹی خدشات کے باعث ڈپٹی میئر اسلام آباد ذیشان نقوی ڈاکٹر طارق فضل چودھری اور دیگر کو جوڈیشل اکیڈمی جانے سے روک دیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں