پانچ ماہ میں 84ارب روپے کی گندم اور چینی درآمد کی گئی
شیئر کریں
رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ کے دوران84ارب67کروڑ روپے 60لاکھ روپے کی گندم اور چینی درآمد کی گئی۔وفاقی ادارہ شماریات نے چینی اور گندم کی جولائی تا نومبر کے دوران درآمد کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال2020-21کے پانچ ماہ جولائی تانومبرکے دوران 65 ارب 99 کروڑ روپے کی گندم درآمد کی گئی۔صرف نومبر کے دوران 30 ارب 46 کروڑ 80 لاکھ روپے کی گندم درآمد کی گئی جبکہ اکتوبر میں 18 ارب 61 کروڑ 40 لاکھ روپے کی گندم درآمد کی گئی تھی۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا نومبر کے 5 ماہ میں 18 ارب 68 کروڑ 60 لاکھ روپے کی چینی درآمد کی گئی۔گزشتہ ماہ کے دوران 13 ارب 9 کروڑ 60 لاکھ روپے کی چینی درآمد کی گئی جبکہ دیگر 4 ماہ کے دوران صرف ساڑھے 5 ارب سے زائد کی چینی درآمد ہوئی۔اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال نومبر کے دوران 6 لاکھ 86 ہزار 805 میڑک ٹن گندم درآمد کی گئی۔جولائی تا نومبر 2 لاکھ 53 ہزار 405 میڑک ٹن چینی کی مالیت 20 کروڑ 60 لاکھ روپے بنتی ہے درآمد کی گئی۔ملک میں چینی کی قلت کے باوجود رواں سال گڑ کی برآمد میں جاری رہی، رواں سال جولائی تا نومبر گڑ کی برآمد میں 23 اعشاریہ 22 فیصد اضافہ ہوا۔جولائی تک نومبر 12 ہزار 281 میڑک ٹن گڑ برآمد ہوا، رواں سال نومبر کے دوران 2 ہزار 904 میڑک ٹن گڑ برآمد ہوا۔گزشتہ سال 9 ہزار میٹرک ٹن سے زائد کا گڑ اور اسکی مصنوعات برآمد کی گئیں۔