میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افتخار نے میچ میں کامیابی نہ سمیٹنے پر ٹیم کی طرف سے سوری کہہ دیا

افتخار نے میچ میں کامیابی نہ سمیٹنے پر ٹیم کی طرف سے سوری کہہ دیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۸ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز ر افتخار احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی20 میچ میں کامیابی نہ سمیٹنے پر ٹیم کی طرف سے سوری کہہ دیا۔میچ کے اختتام پر قذافی اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے جارح مزاج بیٹر افتخار احمد نے کہا کہ اس میچ میں ہم کامیابی پاسکتے تھے، اپنی طرف سے بھرپور کوشش کی لیکن ہار گئے تاہم انشااللہ یہ سیریز اسلام آباد میں ضرور جیتیں گے۔شاندار اننگز کھیل کر دل جیتنے والے افتخار احمد کے مطا بق انٹرنیشنل کرکٹ میں پریشر ہوتاہے، اس میچ میں بھی رنز کرنے کا پریشر تھا، جس طرح بالز کی تعداد کم اور رنز بڑھ رہے تھے تو صرف ایک ہی ٹارگٹ تھا کہ ہر اوورز میں بڑی ہٹنگ کرنی ہے۔اس موقع پر فہیم اشرف نے کہا کہ اس حوالے سیلکی ہوں کہ جب بھی سکور کے تعاقب میں بیٹنگ کاموقع ملتا ہے تو ساتھ کوئی نہ کوئی سینئر موجود ہوتاہے جس کی موجودگی میں یقین ہوتاہے کہ وہ سب سنبھال لے گا، اس بار افتخار بھائی کریز پر تھے تو بس ایک ہی چیز ذہن میں تھی کہ ہر اوورز میں ایک دو باونڈریز ضرور لگانی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں