جعلی بینک اکائونٹس ، کرا چی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے خلاف26نومبر کوسماعت
ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ نومبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
سپریم کورٹ آف پاکستان جعلی بینک اکائونٹس کیس کرا چی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف سابق صدر آصف علی زرداری اور ڈاکٹر فریال تالپور کی جانب سے دائر درخواست پر 26نومبر کو سماعت کرے گی۔ جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ 26نومبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔ آصف علی زرداری اور ڈاکٹر فریال تالپور نے مقدمہ کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے ۔ آصف علی زرداری اور ڈاکٹر فریال تالپور کی جانب سے کیس جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے کی بھی ایک متفرق درخواست بھی سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کروائی گئی تھی ۔سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق اب دو رکنی بینچ26نومبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔