معافیاں شافیاں بھول جاؤ، 29 ستمبر کو میانوالی میں جلسہ کرینگے،علی امین گنڈا پور
شیئر کریں
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنے اہم پیغام میں کہا کہ 29 ستمبر میانوالی میں عظیم الشان جلسہ ہوگا۔سردار علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ایک ریاست دو دستور نامنظور، لاہور کے جلسے نے ثابت کردیا کہ قوم اس وقت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تحریک کا حصہ ہے، عمران خان کو غیرقانونی طور پر جیل میں ڈالا گیا ہے، نہ ہم غلام پیدا ہوئے تھے اور نہ ہم غلامی کو مانتے ہیں، ہم پاکستان میں آئین کی بالادستی کے لئے کھڑے ہیں، کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں پاکستان کے امن کے حالات دیکھ لیں اور اب کے حالات دیکھ لیں، میانوالی والے تیار ہو جائیں، ہر حال میں جلسہ کروں گا، معافیاں شافیاں بھول جاؤ، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے تھے کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔