میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فضل الرحمان کی گرفتاری کیلئے درخواست ، حکومت سے جواب طلب

فضل الرحمان کی گرفتاری کیلئے درخواست ، حکومت سے جواب طلب

ویب ڈیسک
منگل, ۵ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

لاہور ہائی کورٹ نے جمعیت علمائے اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری اور بغاوت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پر حکومت پاکستان سے جواب طلب کر لیا ۔عدالت عالیہ کے ایک رکنی بنچ نے ایڈوکیٹ ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی جس میں مولانا فضل الرحمان اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ جے یو آئی (ف)کے سربراہ اپنی تقاریر سے لوگوں کو اکسا رہے ہیں جس سے ملک انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ متن میں درج ہے مولانا فضل الرحمان نے بیان دیا کہ آزادی مارچ کے شرکا وزیر اعظم ہاوس جا کر عمران خان کو گرفتار کر سکتے ہیں، اس طرح لوگوں کو ریاست کے خلاف اکسانا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے ۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جے یو آئی سربراہ کو گرفتار کر کے ان کے خلاف بغاوت کی کارروائی کا حکم دیا جائے ۔عدالتی بینچ نے ریمارکس دیئے کہ کسی قسم کی ملک منافی سرگرمیوں کو روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے ، مذکورہ معاملے میں حکومت پاکستان اپنا موقف عدالت میں جمع کرائے جس کے بعد کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں