میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آمدن سے زائد اثاثہ جات نیب نے آغا سراج درانی ،سابق سیکریٹری کی تفصیلات طلب کرلیں

آمدن سے زائد اثاثہ جات نیب نے آغا سراج درانی ،سابق سیکریٹری کی تفصیلات طلب کرلیں

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی اور موجودہ سیکریٹری غلام فاروق برڑو کے اثاثاجات کی تحقیقات کا دائرہ دیگر ملزمان تک وسیع کردیا
اہلیہ، بیٹی فرح خالق، بیٹے بلال خالق، بیٹے محمد نعمان ، بیٹے محمد عدنان اور بیٹے خالق حمزہ کی ملکیتوں کے تفصیلات طلب کرلی ہے، رپورٹ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیب میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ، سابق سیکریٹری ہادی بخش برڑو اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثاجات کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا، نیب نے ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی سے تفصیلات طلب کرلیں۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے قائم مقام گورنر سندھ اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، سابق سیکریٹری ہادی بخش برڑو اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی تحقیقات جاری ہے، نیب نے اسپیکر آغا سراج درانی اور موجودہ سیکریٹری اسمبلی غلام محمد عمر فاروق برڑو کے اثاثاجات کی تفصیل طلب کرنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ دیگر ملزمان کے تک وسیع کردیا ہے، نیب نے ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کو لیٹر ارسال کرکے خالق داد، ا ن کی اہلیہ، بیٹی فرح خالق، بیٹے بلال خالق، بیٹے محمد نومان مندوخیل، بیٹے محمد عدنان اور بیٹے خالق حمزہ کی ملکیتوں کے تفصیل طلب کرلئے ہیں، اس کے علاوہ شیخ رحمت خان، ان کے بھائی محب اللہ، دوسرے بھائی شیخ شعیب خان، شیخ رحمت کی اہلیہ ہنین خان، بیٹی بختاور رحمت اور دوسری بیٹی ماہ نور رحمت کے نام پر موجود اثاثوں کے تفصیل فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کو عبدالخالق شیخ، ان کی بیٹی میران بی بی، اہلیہ صائمہ خالق، بیٹے محمد بلال خالق ، بیٹی علیشہ خالق اور بیٹے محمد یوسف خالق کی ملکیتوں کی تفصیلات کے بارے میں نیب کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ قومی احتساب بیورو نے عاصم انعام عثمانی، ان کے والد انعام احمد عثمانی، والدہ رفعت انعام عثمانی، ہمشیرہ عطیہ افضل لودھی، بھائی عاطف انعام عثمانی، عاصم انعام عثمانی کی اہلیہ انیتہ عاصم عثمانی، بیٹے عمار آصف عثمانی، بیٹی عریشہ عاصم عثمانی اور دوسری بیٹی عنایہ عاصم عثمانی کے ملکیتوں کے بارے میں تفصیلات طلب کی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں