میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایڈورٹائزنگ ٹیکس کی مد میں لاکھوں روپے خرد برد کامنصوبہ

ایڈورٹائزنگ ٹیکس کی مد میں لاکھوں روپے خرد برد کامنصوبہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

ایڈمنسٹریٹر فاخر شاکر نے رکاوٹ بننے والے ڈائریکٹر نجیع اللہ ابڑو کو عہدے سے ہٹا کر چہیتے افسر آغا عابد حسین کو مقرر کردیا
فاخر نے گریڈ 5 کے ملازم ریکوری کلرک صائم اور گریڈ 2 کے ملازم عبدالوہاب راجپوت کے حوالے کردیے ہیں،رپورٹ
حیدرآباد ( خصوصی رپورٹ) بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد، ایڈورٹائزنگ ٹیکس کی مد میں لاکھوں روپے خرد برد کرنے کا منصوبہ، منصوبے میں رکاوٹ ڈائریکٹر ٹیکسز نجیع اللہ ابڑو کو ہٹا دیا گیا، ایڈمنسٹریٹر نے چہیتے افسر آغا عابد حسین کو مقرر کردیا، فاخر شاکر نے معاملات گریڈ 2 کے عبدالوہاب راجپوت اور گریڈ 5 کا ملازم صائم کے حوالے کردیے، تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد میں ایڈورٹائزنگ ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے کو چونا لگانے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے، ایڈمنسٹریٹر فاخر شاکر نے منصوبے میں رکاوٹ بننے والے ڈائریکٹر نجیع اللہ ابڑو کو عہدے سے ہٹا کر چہیتے افسر آغا عابد حسین کو مقرر کردیا ہے، ذرائع کے مطابق ایڈمنسٹریٹر فاخر شاکر نے ایڈورٹائزنگ کمپنیوں سے ڈائریکٹ درخواست وصول کی ہیں، حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں نصب تشہیری بینرز کی این او سیز جون 2022ع میں ختم ہوچکی ہیں جبکہ انہوں نے دو ماہ گذرنے کے باوجود نہ تو این او سیز کو رینوئیل کروایا ہی نہ ہی سالانہ ٹیکس دیا ہے، ذرائع کے مطابق بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد میں ٹیکسز کے تمام معاملات ایڈمنسٹریٹر فاخر شاکر نے گریڈ 5 کے ملازم ریکوری کلرک صائم اور گریڈ 2 کے ملازم عبدالوہاب راجپوت کے حوالے کردیئے ہیں اور ان دونوں نے سرکاری ٹیکس لینے کی بجائے بھاری رقم لیکر ایڈورٹائزنگ کمپنیوں کو کھلی چھوٹ دی رکھی جس کے باعث سرکاری خزانے کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، ذرائع کے مطابق اس وقت بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد میں گریڈ 2 کے ملازم عبدالوہاب راجپوت اور ریکوری کلرک صائم کا راج ہے، حیرت انگیز طور گریڈ 5 کے ریکوری کلرک کو ٹیکسز ریکوری انچارج بنایا گیا ہے جو کہ پوسٹ موجود ہی نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں