کراچی میں بچوں پر تشدد کرنیوالے 2 اساتذہ گرفتار
شیئر کریں
شہر قائد میں مدرسے کے بچوں پر تشدد کرنے والے دو اساتذہ کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مومن آباد میں پولیس نے بچوں پر تشدد کرنے والے مدرسے کے 2 اساتذہ کو گرفتار کرلیا، گزشتہ روز مدرسے کے بچی پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ضلع ویسٹ پولیس نے تشدد کرنے والے قاری کی تلاش شروع کی تھی۔پولیس کے مطابق جانچ پڑتال کے بعد معلوم ہوا کہ ویڈیو ڈیڑھ سال پرانی ہے، اورنگی ٹاؤن میں واقعہ مدرسہ میں فرید نامی قاری بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش معلوم ہوا کہ رواں ماہ 9 اگست کو بھی مدرسہ میں علی سید نامی قاری نے سبق یاد نہ کرنے پر 6 سالہ بچے حمزہ پر تشدد کیا، بچے پر تشدد سے پیٹھ پر نشانات پڑ گئے تھے۔پولیس حکام کے مطابق متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے دو قاری فرید اور علی سید کو گرفتار کیا ہے۔واضح رہے کہ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بھی گرفتار اساتذہ کی تصویر اور مقدمہ کی کاپی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ایکشن لے لیا گیا ہے۔