میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت ،مسلح ہندوئو ں کے مسلمانوں پرمنظم حملے،مساجد میں توڑ پھوڑ

بھارت ،مسلح ہندوئو ں کے مسلمانوں پرمنظم حملے،مساجد میں توڑ پھوڑ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۹ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

بھارتی ریاست تری پورہ میں ہونے والے مسلم مخالف مظاہرے مسلمانوں کے خلاف منظم حملوں میں تبدیل ہوچکے ہیں اور کئی دنوں سے مسلسل مسجدوں اور مسلمانوں کی دکانوں اور مکانوں کو نذرِ آتش کرنے اور انھیں تباہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔کشمیرمیڈیاسرو س کے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد کی ریلی کے دوران شمالی تری پورہ کی سب ڈویژن پانی ساگرمیں ایک مسجد اور مسلمانوں کی متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا گیا جبکہ دو دکانوں کو نذر آتش کردیا گیا۔بھارتی روزنامے ‘انڈین ایکسپریس’ نے پانی ساگر کے سب ڈویژنل پولیس آفیسرسوبھک ڈے کے حوالے سے کہا کہ پانی ساگر میں تقریباساڑھے تین ہزار کے قریب وشوا ہندو پریشد کے کارکنوںنے احتجاجی ریلی نکالی اور سب ڈویژن کے علاقے چمٹیلامیں ایک مسجد میں توڑ پھوڑ کی۔ بعد ازاں انہوںنے قریب ہی واقع رووا بازار میںمسلمانوں کے تین مکانوں اور متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا یا اور دو دکانوں کو نذرِ آتش کردیا گیا ۔ڈی جی پولیس وی ایس یادو نے بتایا ہے کہ پانی ساگر اور دھرم نگر کے اضلاع میں دفعہ144نافذ کر دی گئی ہے اورریاست بھر میں مساجد کو سیکورٹی بڑھادی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ امن و امان کی صورتحال پید ا ہونے پر چمٹیلا اور اسکے نواحی علاقوں کو حساس قراردیتے ہوئے بھارتی فورسزکے اہلکاروںکو تعینات کردیاگیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں