میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طلباء کے احتجاج کی حمایت پر تنقید کے بعد پریتی زنٹا نے خاموشی توڑ دی

طلباء کے احتجاج کی حمایت پر تنقید کے بعد پریتی زنٹا نے خاموشی توڑ دی

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۳ جولائی ۲۰۲۶

شیئر کریں

میں کسی کے کہنے پر بیانات نہیں دیتی بلکہ اپنے اسکرپٹ خود لکھتی ہوں

کسی بھی معاملے پر اظہار خیال ذاتی فیصلہ ہوتا ہے،اداکارہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے سماجی رہنما سونم وانگچک اور طلبہ کے احتجاج کی حمایت کے بعد سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید پر خاموشی توڑ دی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ پریتی زنٹا نے تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں کسی کے کہنے پر بیانات نہیں دیتی بلکہ اپنی اسکرپٹ خود لکھتی ہوں، کسی بھی معاملے پر اظہار خیال ذاتی فیصلہ ہوتا ہے اور اسے سیاسی عینک سے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔اداکارہ نے حال ہی میں ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی تھی کہ وہ ماہر تعلیم اور سماجی کارکن سونم وانگچک اور احتجاج کرنے والے طلبہ کے نمائندوں سے جلد از جلد بامعنی بات چیت شروع کرے۔انہوں نے لکھا تھا کہ سونم وانگچک کی صحت بھی اتنی ہی اہم ہے جتنی وہ جدوجہد جو وہ اور طلبہ ملک کے مستقبل اور نوجوانوں کے لیے کر رہے ہیں، انہوں نے وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی بھی درخواست کی تھی،پریتی زنٹا نے بیان میں اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ طلبہ کی جائز آواز کو کوئی دوسرا گروہ اپنے مقاصد کے لیے استعمال نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے مسائل پر سنجیدگی سے توجہ دی جانی چاہیے، لیکن یہ بھی ضروری ہے کہ احتجاج اپنے اصل مقصد سے نہ ہٹے اور اس کا غلط استعمال نہ ہو۔واضح رہے کہ سونم وانگچک کی قیادت میں جاری تحریک اور طلبہ کے احتجاج نے حالیہ دنوں میں بڑی توجہ حاصل کی ہے، جبکہ متعدد فلمی شخصیات بھی مختلف انداز میں اس پر اپنے خیالات کا اظہار کر چکی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں