میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیاقت آباد نشے کے عادی افراد کا گڑھ بن گیا،ہرفٹ پاتھ اورگلیوں میں ڈیرے

لیاقت آباد نشے کے عادی افراد کا گڑھ بن گیا،ہرفٹ پاتھ اورگلیوں میں ڈیرے

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

فٹ پاتھ ہو یا سڑک یا ہو کوئی چورنگی۔ لیاقت آباد میں ہر جگہ نشے کے عادی افراد کے ڈیرے ہیں۔ تین ہٹی پل کے نیچے تو نشئیوں کی بستی آباد ہوگئی ہے، جس میں مردوں کے ساتھ نشے کی عادی خواتین بھی شامل ہیں۔ نشے کے عادی افراد کے ہاتھوں موٹرسائیکلوں کی چوری اور دیگر وارداتوں سے علاقہ مکین تنگ ہیں۔لیاقت آباد میں تین ہٹی۔ انگارہ گوٹھ اور ڈاکخانے پر نہ صرف منشیات استعمال ہورہی ہیں بلکہ پوری دیدہ دلیری سے اس کی فروخت بھی جاری ہے۔پولیس نشے کے عادی افراد کے خلاف مسلسل کارروائیوں کے دعوے تو کرتی ہے تاہم اصل صورتحال نشے کے اڈوں اور نشے کے عادی افراد کیخلاف بڑی اور موثر کارروائی کی متقاضی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں