میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طیارہ حادثے کا ایک اور مسافر محمد زبیر معجزانہ طور پر بچ گیا

طیارہ حادثے کا ایک اور مسافر محمد زبیر معجزانہ طور پر بچ گیا

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

طیارہ حادثے کا ایک اور مسافر محمد زبیر معجزانہ طور پر بچ گیا۔ جمعہ کو طیارے حادثے میں زخمی ہونے والے مسافر محمد زبیر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے محمد زبیر کی عیادت کی۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محمد زبیر کو جلنے کے باعث جسم پر زخم آئے ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق محمد زبیر سول ہسپتال کے برنس وارڈ میں زیر علاج ہیں۔محمد زبیر کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کے بعد جب آنکھ کھلی تو دھواں پھیلا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ طیارے نے جھٹکے لیے تو لگا لینڈنگ ہو رہی ہے ۔زخمی محمد زبیر نے کہا کہ اگلے ہی لمحے زوردار دھماکا ہوا پھر ہوش نہیں رہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں