میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کچھ عناصر کراچی میں امن کے دشمن ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

کچھ عناصر کراچی میں امن کے دشمن ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کچھ عناصر کراچی میں امن کے دشمن ہیں،دشمنوں کو ان کے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،تقی عثمانی پر حملہ کرنیوالے جلد گرفتار ہوں گے ۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مدرسہ دارالعلوم کورنگی میں مولانا تقی عثمانی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مولانا تقی عثمانی نے گزشتہ روز ان پر کئے گئے قاتلانہ حملے سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے آپ پر کرم کیا ہے ، اللہ پاک نے آپ اور آپ کے اہل خانہ کو محفوظ رکھا، آپ پر قاتلانہ حملے کا مجھے بہت دکھ ہوا ہے ، کچھ عناصر شہر کے امن کے دشمن ہیں، ہم دشمنوں کو ان کے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، ہم آپ پر حملہ کرنے والوں کو جلد گرفتار کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں