میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات 3مارچ کو ہوں گے

پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات 3مارچ کو ہوں گے

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات 3مارچ کو ہوں گے جس کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔شیڈول کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 23 اور 24فروری کو جمع کرائے جا سکتے ہیں، انتخابات کے لیے اسکروٹنی 25 فروری کو ہوگی۔پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں کاغذات نامزدگی پر فیصلے 27فروری تک ہوں گے جبکہ پولنگ 3مارچ کو ہوگی۔ پولنگ سینٹرل آفس سمیت چاروں صوبائی سیکریٹریٹ میں ہوگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی عمر ایوب نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار نہیں کی، بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب آزاد حیثیت میں اسمبلی کا حصہ بنیں گے ۔پی ٹی آئی کے دونوں رہنماں نے انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ لینا ہے اور حصہ لینے کے لیے دونوں رہنماں نے سنی اتحاد میں شمولیت اختیار نہیں کی، بانی چیئرمین کے پینل سے بیرسٹر گوہر چیئرمین اور عمر ایوب جنرل سیکریٹری کے امیدوار ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں