میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لانگ مارچ کی تیاری ، پیپلز پارٹی سندھ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

لانگ مارچ کی تیاری ، پیپلز پارٹی سندھ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

ویب ڈیسک
اتوار, ۷ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تحت 26مارچ کو وزیراعظم عمران خان کے خلاف لانگ مارچ کی تیاری کے حوالے سے پیپلز پارٹی سندھ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو کی صدارت میں پیپلز سیکریٹریٹ کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ناصر شاہ، وقار مہدی،عاجز دھامرا ،جاوید نایاب لغاری، سید علی نواز شاہ، پیر آفتاب، سرفراز راجڑ، انور مہر، اعجاز جکھرانی، جاوید ناگوری، عبدالواحد سومرو، حبیب جنیدی سمیت ذیلی ونگز کے صدور نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں پی ڈی ایم کے 26 مارچ کے لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کے لیے مختلف انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔اس موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نثارکھوڑو نے کہا کہ سینیٹ میں الیکشن ہارنے کے بعد پی ڈی ایم کوجوکامیابی حاصل ہوئی ہے ۔اس سے نئی تاریخ رقم ہوئی ہے ،صدرمملکت کے شکرگذارہیں جنہوں نے وزیراعظم سے اعتماد کاووٹ دلوایا۔عمران خان نے خط لکھ کرممبران کوکہا کہ حمایت نہیں کروگے توڈی سیٹ ہوجائوگے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اخلاقی طوروزیراعظم نہیں رہے ہیں،ان کی پارٹی کے لوگ ان سے بیزارہیں،کوئی بھی ممبرکسی کوبھی ووٹ دے سکتا ہے ،عمران خان اب ممبران پربکنے کاالزام نہیں لگا سکتا ہے ،ممبران اسمبلی کوبکامال نہیں کہنا چاہیے ،ہماری جدوجہد جاری ہے ،عوام پسا ہواطبقہ ہ،ہماری جدوجہد عوام کے لیے ہے ،وہ عوام جو معاشی مشکلات کے سبب اپنیبچے بیچنے پرمجبورہوئے ہیں۔نثارکھوڑونے کہا کہ ہمیں لانگ مارچ کی تیاری کرنی ہے ،26مارچ کے لیے انتظامات کرنے ہیں،مارچ کے حوالے سے مذیدفیصلے پی ڈی ایم کے اجلاس میں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ جن ممبران کوچورکہا ان سے ووٹ کیوں لیے ،وہ یہ بتائیں کہ انہوں نیناک کیسے رگڑی۔وزیراطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آنے والی ہے ،پی ڈی ایم کی عدم اعتماد کی تحریک میں کامیاب ہوگی،اس تحریک میں ارکان قومی اسمبلی ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے ،خان صاحب نے اپنے کچھ ارکان کو این آر او دے دیا لیکن خان صاحب کو این آر او نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد واقعہ کی پزور مذمت کرتے ہیں،وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ کی طرح حرکتیں کی ہیں،پاکستان کے ٹرمپ بھی جانے والے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں