میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈیفنس خیابان جامی میں سلنڈر دھماکہ، ایک شخص جاں بحق،4زخمی

ڈیفنس خیابان جامی میں سلنڈر دھماکہ، ایک شخص جاں بحق،4زخمی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی کے علاقہ ڈیفنس خیابان جامی میں سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے میں کوئی آئی ای ڈی یا آئی ڈی ڈی استعمال ہونے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے رپورٹ تیار کرلی ہے ۔ڈیفنس میں آن لائن فوڈ سپلائی کمپنی کے کچن میں سیلنڈر دھماکہ ہوگیا، دھماکے سے کچن مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ کچن میں کام کرنیوالے پانچ افراد جھلس کرشدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں زحیل، صود، شاہ رخ، عامر اور انیل شامل ہیں۔پولیس حکام نے بتایاکہ واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، بتایاکہ دھماکہ گیس لیکج کی وجہ سے ہوا۔ایس ایس پی سائوتھ نے بتایا تھا کہ دکان میں دھماکا مبینہ طور پر سلنڈر پھٹنے سے ہوا ، دھماکے سے متعدد موٹرسائیکل ،گاڑیوں اور دیگر اشیا کو نقصان پہنچا تاہم تحقیقات جاری ہے۔دریں اثناء بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے میں کوئی آئی ای ڈی یا آئی ڈی ڈی استعمال ہونے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے رپورٹ تیار کرلی ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ واقعے میں کوئی آئی ای ڈی یا آئی ڈی ڈی استعمال نہیں ہوئی، واقعے میں 5موٹرسائیکل ،ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہ 8گیس سلنڈر اور گیس لائن انتہائی بری حالت میں ملے، جائے وقوع کا بم ڈسپوزل سے تعلق نہیں ہے، جائے وقوع کا تعلق سوئی گیس اور سلنڈر کمپنی سے ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈنے کہا رپورٹ متعلقہ پولیس حکام کو دے دی گئی ہے۔یاد رہے کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان جامی میں مبینہ گیس لیکیج دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں