میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اپوزیشن نے این آر او مانگا،کرپشن پر نااہلی کی سزاختم کرنے کی تجویزلکھ کر دی، وزیراعظم

اپوزیشن نے این آر او مانگا،کرپشن پر نااہلی کی سزاختم کرنے کی تجویزلکھ کر دی، وزیراعظم

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اثاثے بنائے انہیں نیب کے سامنے سرنڈر کرنا ہوگا، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، اپوزیشن نے نیب قانون میں ترمیم کی شکل میں این آر او مانگا۔ سینیٹ کے شفاف انتخابات پر اپوزیشن کا دہرا معیار سامنے آیا، ہم شفاف الیکشن کرانا چاہتے ہیں۔پیر کووزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پارٹی رہنمائوں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے اپوزیشن کی نیب قانون میں مجوزہ تجاویز پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پارٹی رہنمائوں، ترجمانوں کو اپوزیشن کی قومی احتساب بیورو (نیب)قانون میں مجوزہ ترامیم عوام کے سامنے لانے کی ہدایت کردی۔ عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن نے نیب قانون میں ترمیم کی شکل میں این آر او مانگا، اپوزیشن کی تحریک کا دوسرا مرحلہ بھی ناکام ہوگا، اپوزیشن کی تحریک صرف این آر او کے لیے ہے، اپوزیشن نے 34 نکات لکھ کر ہم سے این آر او مانگا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا مطالبہ ہے کرپشن پر نااہلی کی سزا ختم ہو۔ اپوزیشن کہتی ہے ایک ارب سے کم کرپشن پر نیب کارروائی نہ کرے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کا واضح موقف ہے۔ اجلاس کے شرکا نے رائے دی کہ نوازشریف اور مولانا فضل الرحمن اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے کوششیں کرتے رہے جس پر وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کو ہر فورم پر بے نقاب کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اثاثے بنائے انہیں نیب کے سامنے سرنڈر کرنا ہوگا، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کو متحرک ہونے کی ہدایت اور کہا کہ ہم جہاد کررہے ہیں مافیا ہمارے خلاف پراپیگنڈہ کررہے ہیں۔ انہوں نے پارٹی رہنمائوں اور حکومتی ترجمانوں کو ہدایت کی کہ کام پر توجہ مرکوز رکھی جائے اور عوام کو حد درجہ ریلیف دیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں