میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
3 کھرب اپنے ہاتھوں‌سے خرچ کئے،3 روپے کرپشن کا الزام نہیں،مصطفیٰ‌کمال

3 کھرب اپنے ہاتھوں‌سے خرچ کئے،3 روپے کرپشن کا الزام نہیں،مصطفیٰ‌کمال

منتظم
جمعه, ۲۲ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی(این این آئی)سابق سٹی ناظم اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال جمعرات کوکلفٹن میں پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس کے سلسلے میں نیب میں پیش ہوئے۔تفصیلات کے مطابق کلفٹن میں پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں نیب کی طلبی کے بعد سابق سٹی ناظم اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نیب کے دفتر پہنچے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ وسیم آفتاب اور سابق وزیرصحت سندھ ڈاکٹر صغیربھی ساتھ تھے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ مصطفی کمال کے دور نظامت میں ہوئی۔ مصطفی کمال کیس میں دوسری مرتبہ نیب میں پیش ہوئے۔اس موقع پر مصطفی کمال نے میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ نیب نے مجھے گزشتہ روزبلایا تھا، آج میں آگیا۔ میری نظامت کے زمانے کا مسئلہ ہے، جو کچھ بھی نہیں۔ ملک میں کچھ ایسے مائنڈ سیٹ ہیں جو کھیل کھیل رہے ہیں اور محب وطن لوگوں کو بدظن کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں سیاست میں نہ آتاتومیرے خلاف کیس نہ بنتا،مصطفی کمال نے کہاکہ300 ارب میں نے اپنے ہاتھوں سے خرچ کیے مجھ پر 3 روپے کی کرپشن کا الزام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی افلاطون میرا منہ لاک لگاکر بند کرنا چاہتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں