میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول بھٹو گورنر راج کی توسیع کے حق میں قومی اسمبلی میں ووٹ نہ دیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ

بلاول بھٹو گورنر راج کی توسیع کے حق میں قومی اسمبلی میں ووٹ نہ دیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۲ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

ارکان نے خیبر پختونخوا کے مالی حقوق کی ادائیگی میں تاخیر اور وسائل میں کٹوتیوں پر تشویش کا اظہار کیا

تحریک انصاف نے بلاول بھٹو زرداری کی عمران خان کو سیاسی قیدی قرار دینے اور مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی موقف کی حمایت کا خیر مقدم کیا ہے۔ شرکا نے کہا بلاول بھٹو گورنر راج اور ایمرجنسی کی توسیع کے حق میں قومی اسمبلی میں ووٹ نہ دیں۔

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکین قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔ سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر،عاطف خان اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری ذاتی معالج، اہل خانہ اور وکلا سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

پی ٹی آئی ارکان نے بشری بی بی کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا جبکہ گرفتار منتخب نمائندوں کو متعلقہ عدالتوں میں پیش کرکے دفاع کا مکمل حق دیا جائے۔ اجلاس میں بلاول بھٹوزرداری کے بانی پی ٹی آئی کو سیاسی قیدی قراردینے اورمخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی موقف کی حمایت کا خیرمقدم کیا گیا۔

شرکا نے کہا بلاول بھٹو گورنر راج اور ایمرجنسی کی توسیع کے حق میں قومی اسمبلی میں ووٹ نہ دیں۔ پی ٹی آئی ارکان نے کہا گورنر راج اور ایمرجنسی سے صوبے کے سیاسی، معاشی اور انتظامی مسائل مزید پیچیدہ ہو گئے ہیں، ارکان نے خیبر پختونخوا کے مالی حقوق کی ادائیگی میں تاخیر اور وسائل میں کٹوتیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

ارکان نے کہا وفاق نے خیبر پختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کا وعدہ پورا کرنے کی بجائے 157ارب روپے کی کٹوتی کر لی، صوبے کو آئینی اور مالی حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ ارکان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر سیاسی رہنماں کی سیکیورٹی یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

ارکان نے آئین و قانون کی بالا دستی، سیاسی آزادیوں، صوبے کے مالی حقوق اور عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کا عزم کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں