میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کی سیاست گرم، پی پی اور ایم کیوایم کی پھر لفظی گولہ باری

کراچی کی سیاست گرم، پی پی اور ایم کیوایم کی پھر لفظی گولہ باری

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی کی سیاست پر پیپلزپارٹی اور متحدہ میں ایک بار پھر لفظی گولہ باری شروع ہوگئی ہے۔ پی پی رہنما سعید غنی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان پیپلزپارٹی کی مقبولیت سے گھبرا گئی۔ بلدیاتی انتخابات میں برتری ملی۔ قومی اور صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں بھی سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کریں گے۔پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا ہے کہ غنڈہ گردی اور بدمعاشی کی زبان کسی صورت برداشت نہیں۔ پیپلز پارٹی ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والی شخصیات اب پیپلز پارٹی میں ہیں، ایم کیو ایم اشاروں پر چل کر کراچی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ ایم کیو ایم کے اوچھے ہتھکنڈے افسوس ناک ہیںایم کیوایم رہنما علی خورشیدی نے جواب میں کہا کہ ایم کیوایم چھوڑنے والے پیپلزپارٹی کو اپنیگھر کے ووٹ بھی نہیں دلا سکیں گے۔ پیپلزپارٹی الیکشن کے بائیکاٹ کے لیے لندن کی طرف دیکھ رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں